لودہراں ، تحصیل دنیا پور میں پولیو مہم کا آغاز ، 86 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 ستمبر 2021 18:24

لودہراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 20 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عرفان اعوان) تحصیل دنیاپور میں پانچ روزہ  پولیو مہم کا آغاز، اسسٹنٹ کمشنر نے افتتاح کیا ۔مہم کے دوران تحصیل بھر میں 86 ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔تحصیل بھر میں 22یونین کونسلز کے لیے 292موبائل۔ٹیمیں تشکیل دیں ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومتی احکامات کی روشنی میں دنیاپور میں بھی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر اعتزاز احمد انجم نے کیا اس موقع پر انہوں نے ایک کمسن بچے کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے ڈپٹی ڈی ایچ او دنیاپور ڈاکٹر وقار احمد نے بتایا کہ تحصیل بھر کی 22 یونین کونسلز کے لیے 292موبائی ٹیمیں بنائی گئیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں گی اسھر اسسٹنٹ کمشنر نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے شہر کا سرپرائز وزٹ کیا اور پولیو ورکر کے کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :