پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 41ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

پیر 20 ستمبر 2021 21:15

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 41ارب روپے ..
کر اچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی مارکیٹ عدم دلچسپی اور نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ رکنے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کا روبار کے پہلے ہی دن مندی کی لپیٹ میں آ گئی ،کے ایس ای100انڈیکس 46600پوائنٹس سے گھٹ کر46500پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 41ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 81کھر ب روپے سے گھٹ کر 80کھرب روپے کی کم ترین سطح پر آگیا جبکہ مندی کے سبب 71.28فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیرکو کاروبار کے آغاز سے ہی دبا کا شکار رہی ،منافع خوری کی خاطر فروخت کے دبا اور سرمائے کے انخلاسے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 46200پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں107.87پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 46636.08پوائنٹس سے کم ہو کر46528.21پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 58.36پوائنٹس کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18480.32پوائنٹس سے کم ہو کر18421.96پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32010.20پوائنٹس سے گھٹ کر31860.27پوائنٹس پر آگیا ۔

کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں41ارب98کروڑ62لاکھ74ہزار565روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس81کھرب35ارب38کروڑ7لاکھ24ہزار194روپے سے کم ہو کر80کھرب93ارب39کروڑ44لاکھ49ہزار629روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 8ارب روپے مالیت کی19کروڑ47لاکھ20ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو16ارب روپے مالیت کے 38کروڑ72لاکھ92ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 512کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،365میں کمی اور12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبا ر کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ1کروڑ98لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ33لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ13لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 9لاکھ97ہزار اور ٹی پی ایل پراپرٹیز9لاکھ 53ہزار حصص کے سودو ںسے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں199.99روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 10999.99روپے ہو گئی اسی طرح91.00روپے کے اضافے سے پاک سروسز کے حصص کی قیمت بڑھ کر1470.00روپے ہو گئی جبکہ نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں104.99روپے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر5805.01روپے ہو گئی اسی طرح55.00روپے کی کمی سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت گھٹ کر860.00روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :