Live Updates

امریکی شہریوں کے اخلاء میں مدد کرنے پر عمران خان کے شکر گزار ہیں، گلین بیک

دنیا نے ہماری درخواست پر خاموشی اختیار کی تاہم عمران خان نے مدد کا بیڑا اٹھایا،امریکی براڈ کاسٹر

پیر 20 ستمبر 2021 23:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) افغانستان سے امریکیوں سمیت دیگر شہریوں کے بحفاظت انخلا میں پاکستان کے تعاون پر امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے پاکستانی اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں گلین بیک نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی الفاظ پاکستانی وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کر نہیں سکتے۔

ہم نے سیاسی اور سول سوسائٹی کے متعدد رہنماؤں سے مدد مانگی لیکن اس مشکل وقت میں ان کی کہ خاموشی چونکا دینے والی تھی۔کچھ نے صاف انکار کر دیا جبکہ کچھ کی طرف سے کالز کا جواب تک نہیں دیا گیا۔ جب دنیا نے ہماری درخواست پر خاموشی اختیار کی توعمران خان نے مدد کا بیڑا اٹھایا۔

(جاری ہے)

عمران خان کی انتھک محنت سے متعدد طیاروں کے ذریعے افغانستان میں پھنسے شہریوں کا انخلا ممکن ہوا۔

صرف عمران خان نے سیاست ، نسل ، مذہب یا ثقافت سے قطع نظر معصوم زندگیوں کو بچانے میں پیش قدمی کی۔ لیکن کسی بھی دوسرے عالمی رہنما نے اپنی سیاست کو الگ رکھ کر بے گناہ انسانوں کو بچانے کے لیے اس طرح کی پہل نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کوئی سوال کیے بغیر مزار شریف سے تین فلائٹس کو نکالنے میں مدد کی جن میں زیادہ تر امریکی شہری سوار تھے۔

سرگلین بیک نے تمام ممالک کو مخاطب ہو کر کہا کہ ہم سب کو پاکستان کی امداد کو اجتماعی طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔ ہم کسی کو اس لمحے کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جس نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ان کے وعدوں کو پورا کرنے کے قابل بنایا اور ان کی فوری مدد کی۔ افغان خواتین کی ٹیم بھی عمران خان کی وجہ سے ہی افغانستان سے نکل سکی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات