چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد 22 ستمبر سے کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا‘ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس قاضی محمد یامین احمد تین رکنی بینچ میں شامل ہیں
منگل 21 ستمبر 2021 11:57
(جاری ہے)
اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے۔
تمام کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسران، ڈی جی کے ڈی اے، چیئرمین کے پی ٹی، چیئرمین پی آئی اے، ڈی جی پارکس، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، سیکرٹری ریلوے کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ تین رکنی بینچ کراچی کے 35 ہزار رفاعی پلاٹوں پر قبضے کیس کی بھی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے تمام رفاعی پلاٹس واگزار کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔ ریلوے اراضی پر قبضے سے متعلق کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ تیجوری ہائٹس اور کراچی سرکلر ریلوے اراضی قبضہ کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ تین رکنی بینچ کے روبرو ڈی ایچ اے میں پانی کی عدم فراہمی کا کیس بھی سماعت ہوگی۔ کراچی جیم خانہ کی اراضی پر غیر قانونی تجاوزات، چائنہ کٹنگ، گرین بیلٹس پر قبضوں اور تجاوزات کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ رہائشی پلاٹوں پر شادی ہالز بنانے کا کیس اور صوبائی وزیر سعید غنی کیخلاف توہین عدالت کا کیس بھی سماعت کے لیئے مقرر کردیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر سعید غنی کو سماعت کے لیے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.