چیئرمین فشری کی زیر صدارت کراچی فش ہاربر کے بورڈ روم میں اہم اجلاس

سفارشی کلچر ہی ترقی میں رکاوٹ اور اداروں کی تباہی کی وجہ بنتا ہے،زاہد ابراہیم بھٹی کا خطاب

منگل 21 ستمبر 2021 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ایڈمنسٹریٹرفشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی کی صدارت میں کراچی فش ہاربرکے بورڈ روم ایک اہم اجلاس ہوا۔جس میں فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے تمام شعبوں کے سربراہ شریک تھے۔ایڈ منسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ ادارے میں ڈسپلن کی بہت کمی محسوس ہو رہی ہے۔جہاں پر ڈسپلن نہ ہو وہاں پر کوئی کام بہتر نہیں ہو سکتا۔

اور بہتر کارکردگی کے بغیر کوئی ادارہ ترقی کی منازل کیسے طے کر سکتا ہے۔ایڈ منسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ میں سفارشی کلچر کے سخت خلاف ہوں۔کیونکہ سفارشی کلچر ہی ترقی میں رکاوٹ اور اداروں کی تباہی کی وجہ بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہاداروں میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ وقت کی اہم ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جس آفیسر کی جہاں زیادہ ضرورت محسوس ہو گی۔

ادارہ ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے اسے اس ڈیپارٹمنٹ میں اپنی ضرورت کے مطابق ٹرانسفر کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔جبکہ ٹرانسفر ہونے والے آفیسر کو بھی اس ڈیپارٹمنٹ میں اپنی بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع ملتا ہے۔اور ٹرانسفر ہی اس کے تجربہ میں اضافے کی وجہ بنتا ہے۔ایڈ منسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہادارہ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی ترقی کرے گا۔

تو اس کا فائدہ ملازمین کو بھی ہوگا۔ادارے کی خوشحالی میں ہی ملازمین کی خوشحالی پوشیدہ ہے۔ادارے کی ترقی ہو گی تو ملازمین کو بھی ترقی کے مواقع میسر آئیں گے۔ایڈ منسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ جس ملازم نے اپنی روش نہ بدلی ۔اور وہ ادارے کی ترقی میں حصہ دار نہ بنا تووہ ادارے پر بوجھ تصور ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ ماہی گیروں کے ادارے فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کو وہ ہر قیمت پر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔اور اس کی ہر رکاوٹ کو دور کرنے سے بالکل بھی نہیں ہچکچائیں گے۔اس موقع پر احمد مجتبی بھٹی اور احمد یوسف بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :