نیشنل جوڈیشل نائٹ تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دے گی، شعیب صدیقی

سماجی بہبود کے شعبہ میں لیجنڈ آف جسٹس ہیلپ لائن کا گولڈ میڈل جے ڈی سی کے روح رواں سید ظفر عباس کو پیش کیا گیا

منگل 21 ستمبر 2021 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) سربراہ جسٹس اتھارٹی حکومت پاکستان ڈاکٹر رحیم اعوان کے اعزازمیں جسٹس ہیلپ لائن اور AURA کی جانب سے جوڈیشل نائٹ اور تقریب ستائش منعقد کی گئی، تقریب کی صدارت سابق کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے کی، جبکہ ڈی آئی جی پولیس و ڈائریکٹر ایف آئی اے نذیر چوہان، وزارت قانون و انصاف حکومت پاکستان کے مشیر خرم شہزاد، سردار ریاض مہر، ممتاز بزنس مین حامد علی ببک، دیوان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اورنگزیب خان، پی ایس او کی ڈائریکٹر تارہ دائود، ماہر فائر سیفٹی انجنیئر محمد عمران تاج، راؤ ناصر علی، ڈپلومیٹک کے روح رواں جسٹس ہیلپ لائن اسلام آباد کے پیٹرن شہزادہ خرم شہزاد اور دیگر اعلیٰ حکام اور اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان میں سماجی بہبود کے شعبہ میں لیجنڈ آف جسٹس ہیلپ لائن کا گولڈ میڈل جے ڈی سی کے روح رواں سید ظفر عباس کو پیش کیا گیا۔ جے ڈی سی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جسٹس ہیلپ لائن کے سربراہ ایڈووکیٹ ندیم شیخ نے کہا کہ سماجی بہبود کے شعبہ میں کام کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی معاشرہ کے ساتھ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔

تقریب میں وفاقی محتسب شعیب احمد صدیقی نے جسٹس ہیلپ لائن کو سپاس پیش کرتے ہوئے نیشنل جوڈیشل نائٹ کو تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سنگ میل قرار دیا، جے ڈی سی کے سیکرٹری جنرل ظفر عباس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل لیول پر اورسیز پاکستانیوں اور عوام کو انصاف فراہم کرنے میں منفرد مقام رکھتی ہے، آج کی پروقار تقریب میںملنے والا جوڈیشل گولڈ میڈل ہم سب کیلئے اعزاز ہے۔