Live Updates

مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ سخت کیا جا رہا ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومت تمام چھوٹے بڑے اضلاع میں مساوی ترقی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے

بدھ 22 ستمبر 2021 13:08

مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ سخت کیا جا رہا ہے‘ڈاکٹر شاہد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ سخت کیا جا رہا ہے،صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائیگی،حکومت تمام چھوٹے بڑے اضلاع میں مساوی ترقی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہپاکستان کے عوام نے گزشتہ تین سالوں میں جس طرح وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیا ہے اسی طرح عمران خان بھی ہر لمحہ ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی جدوجہد میں صرف کر رہے ہیں، آج ملک کی سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے ۔انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی سیاست کا مرکز و محور ارض پاک کی پریشان حال عوام کو درپیش بحرانوں سے نجات دلانا اور وطن عزیز میں غریب کا معیار زندگی بلند کرنے کیساتھ ساتھ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے عمران خان عوامی لیڈر ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات