ایف پی سی سی آئی آفس میں بزنس ویزے سے آگاہی بارےسیمینار کاانعقاد

بدھ 22 ستمبر 2021 16:38

ایف پی سی سی آئی آفس میں بزنس ویزے سے  آگاہی  بارےسیمینار کاانعقاد
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹریز خیبرپختونخوا ریجنل آفس میں بزنس کمیونٹی کو  کینیڈا ، برطانیہ، ترکی اور امریکا کے بزنس ویزوں سے آگاہی کے حوالے سے ٹرپل اے اور سٹاربزنس سنٹر نے سیمینار کاانعقاد کیا۔ سیمینار میں ایف پی سی سی آئی کوآرڈینیٹرسرتاج احمدخان، پشاور چیمبرکے صدر محمد عدنان جلیل،  ارباب فاروق، نوشہر چیمبر کے صدر زرعالم خان، آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف معمورخان، منہاج باچا، چیئرمین مشتاق احمد، آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کے صدر ملک سوہنی سمیت دیگرنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کنٹری منیجر ریدہ ا قبال لودہی،ٹیم لیڈر سیل عمارہ خان اور سرتاج احمد خان نے کہاکہ بزنس ویزے کے طریقہ کار اور بزنس ویزہ حاصل کر کے ترقی یافتہ ممالک میں بچوں کی تعلیمی اخراجات، صحت عامہ اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بزنس کمیونٹی فائدہ اٹھائے۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ایف پی سی سی آئی کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان اورکنٹری منیجر ریدہ اقبال لودہی نے ایم او یو سائن بھی کرلیا جس کے مطابق بزنس کمیونٹی سے بزنس ویزہ فیس میں 10ہزار ڈالر کم رقم چارج کی جائے گی جبکہ بزنس کمیونٹی کا تین مہینے کے اندر اندر ویزہ پراسس مکمل کیا جائے گا۔

سرتاج احمد خان نے شرکاء اور بزنس ویزہ میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بزنس ویزے کے حصول سے صوبے میں زرمبالہ آئے گا اور ایف پی سی سی آئی بزنس ویزے کے حوالے سے آگاہی کے لئے تمام چیمبرز سے  رابطہ کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بزنس کمیونٹی بزنس ویزہ سے فائدہ اٹھاسکے۔آ خر میں سرتاج احمد خان نے کنٹری منیجر ریدہ اقبال لودھی کو شیلڈ پیش کی۔