حریم شاہ نے اپنی محبت کے ساتھ ایک اور سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی

جمعرات 23 ستمبر 2021 12:38

حریم شاہ نے اپنی محبت کے ساتھ ایک اور سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے اپنی محبت کے ساتھ ایک اور سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ نے ایک بار پھر اپنی محبت کے ساتھ سیلفی شیئر کردی۔

(جاری ہے)

حریم شاہ کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی گئی سیلفی میں حریم شاہ کو ایک شخص کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، دونوں بیحد خوش نظر آرہے ہیں۔حریم شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میرے پیارے بادشاہ ہیں۔تاہم ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کا اس شخص سے کیا تعلق ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حریم شاہ نے اسی شخص کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی قرار دیا تھا۔حریم شاہ کی پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی اور بادشاہ قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :