یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2021 کا شیڈول تبدیل کردیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 13:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2021 کا شیڈول تبدیل کردیا۔زرائع کے مطابق ایم بی بی ایس کے امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا،امتحانی شیڈول تبدیل کرنے کی منظوری بورڈ آف سٹڈیز میڈیسن کے اجلاس میں دی گئی،کوویڈ-19 کے باعث میڈیکل کالجز میں کلاسز کا شیڈول بھی متاثر ہوا،نئے امتحانی شیڈول کے مطابق میڈیکل کالجز سلیبس مکمل کرواسکیں گے۔

(جاری ہے)

فرسٹ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 21 دسمبر کی بجائے 11 جنوری سے شروع ہوں گے،سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 4 جنوری کی بجائے 11 فروری سے شروع ہوں گے۔تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 7 دسمبر کی بجائے 25 جنوری،فورتھ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 23 نومبر کی بجائے 4 جنوری جبکہ فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات یکم فروری کی بجائے 25 فروری سے شروع ہوں گی-