تعجب ہے 2020 سے درآمدی بل میں 99 فیصد اضافہ ہوا ہے، شیری رحمان

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:02

تعجب ہے 2020 سے درآمدی بل میں 99 فیصد اضافہ ہوا ہے، شیری رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تعجب ہے 2020 سے درآمدی بل میں 99 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت ہر چیز درآمد کر رہی ہے، زرعی ملک ہونے کے باوجود فوڈ امپورٹ بل میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ درآمدات میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے، کوئی تعجب نہیں کہ روپے کی بڑے پیمانے پر قدر کم ہو رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی خطے میں 5 ویں سب سے کم اقتصادی ترقی کی شرح ہے، اے ڈی بی نے پیش گوئی کی ہے کہ ہماری افراط زر اس خطے میں سب سے زیادہ (7.5 فیصد) رہی گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے تجارتی عدم توازن کو درست کرنے کے لیے حکومت کب بیدار ہوگی