نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے جانے سے پوری قوم کو مایوسی ہوئی‘فیاض الحسن چوہان
کسی فراڈیے نے اپنے سے بڑے فراڈیے، گرو اور کرو کا کارڈ استعمال کیا ہے، اس کام میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملے گی‘صوبائی وزیر
جمعرات 23 ستمبر 2021 19:46
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر موجودہ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیر اعلی آفس کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کا سابقہ ادوار سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق دور میں 173 گاڑیاں سی ایم آفس کے زیرِاستعمال تھیں، اب 36 فیصد کمی کے ساتھ 110 گاڑیاں ہیں. سابق دور میں سی ایم آفس کی گاڑیوں میں 3 لاکھ 72 ہزار کا فیول استعمال ہوا، اب صرف 2 لاکھ 28 ہزار لیٹر آئل استعمال ہوا۔
2017-18 میں سی ایم آفس میں فیول کی مد میں 3.5 کروڑ روپے خرچ ہوئے جبکہ اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود صرف 2 کروڑ 70 لاکھ روپے کے اخراجات آئے ہیں۔ انہوں نے مزید ںتایا کہ پہلے سی ایم آفس کا استعمال شدہ نان سیلری بجٹ 24 کروڑ روپے تھا جو کم ہو کر 14 کروڑ ہو گیا ہے۔ سی ایم آفس میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں 2017-18 میں 9 کروڑ روپے صرف ہوئے، جبکہ 2020-21 میں 4 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ 2017-18 کی نسبت 2020-21 میں وزیر اعلی کی صوابدیدی گرانٹ کے اخراجات 76 فیصد کم ہیں۔ ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کی رقم کو "مال مفت دل بے رحم" کی طرح خرچ کرنے کی بجائے اسکا کفایت شعاری سے استعمال بہتر پرفارمنس اور گڈ گورننس کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان، اور اداروں اور حکومت کے درمیان تصادم کی روایت کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.