بدبخت بیٹے نے مکان پر قبضہ کرکے بیوہ ماں کو گھر سے دھکے دے کر نکال دیا

ڈائلیسزکی مریضہ بوڑھی ماں وہیل چیئر پر حصول انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی، مقامی تھانے کے ایس ایچ او کا بیٹے کے خلاف ماں کی درخواست پرکارروائی کرنے سے انکار، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 23 ستمبر 2021 20:04

بدبخت بیٹے نے مکان پر قبضہ کرکے بیوہ ماں کو گھر سے دھکے دے کر نکال دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 23ستمبر 2021) لاہور میں بدبخت بیٹے نے مکان پر قبضہ کرکے بیوہ ماں کو گھر سے دھکے دے کر نکال دیا، ڈائلیسزکی مریضہ بوڑھی ماں وہیل چیئر پر حصول انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں بدبخت بیٹے نے مکان پر قبضہ کرکے ڈائلسز کی مریضہ بیوہ ماں کو دھکے دے کر گھر سے نکال دیا، بیٹے کے ظلم پر بوڑھی ماں دھاریں مار مار کر روتی رہی لیکن اسے رحم نہ آیا۔

ذرائع کے مطابق بیوہ خاتون کو سگے بیٹے نے مکان پرقبضہ کرکے گھرسے نکالا، پروین اشرف نامی بیوہ کا کہنا ہے کہ مقامی تھانے کے ایس ایچ او نے بیٹے کے خلاف میری درخواست پرکوئی کارروائی نہیں کی۔ڈائلیسزکی مریضہ بوڑھی ماں وہیل چیئر پر حصول انصاف کے لیے عدالت پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

بیٹے کی بے رخی اورگھرسے نکالے جانے پربوڑھی ماں احاطہ عدالت میں روتی رہی، خاتون نے کہا کہ خاوند کی پنشن اور مکان کے نیچے بنی دکانوں کے کرایہ سے علاج کرواتی ہیں مگر اب بیٹے نے گھر سے نکال کر دکانوں پر بھی قبضہ بھی کر لیا۔

بوڑھی خاتون کا کہنا تھا کہ بیٹے کے قبضے کے بعد لوگوں کی امداد کے ذریعے علاج کروا رہی ہیں، خاتون کی روداد سن کر احاطہ عدالت میں موجود لوگ افسردہ ہو گے۔واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ روز بھی ایک ایسا ہی ہولناک واقعہ پیش آیا تھا، جائیداد کے تنازعے پر بدبخت بیٹے نے ماں اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ملزم شہزاد نے اپنی 75 سالہ ماں اور 42 سالہ چھوٹے بھائی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ واڑہ ستار میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔سی سی پی او لاہور کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔