دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 24 ستمبر 2021 13:14

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 99600کیوسک اور اخرج 125000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد18500 کیوسک اور اخراج18500کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد20800کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد29300کیوسک اور اخراج 5000کیوسک ۔

بیراجوں میں جناح آمد138200کیوسک اور اخراج 130200کیوسک،چشمہ آمد145700کیوسک اوراخراج 120000کیوسک، تونسہ آمد121100 کیوسک اور اخراج100400 کیوسک، پنجند آمد20700کیوسک، اور اخراج 6200 کیوسک،گدوآمد 120400کیوسک اور اخراج 87300کیوسک، سکھر آمد81100کیوسک اور اخراج 25500 کیوسک کوٹری آمد19000کیوسک اور اخراج 500کیوسک ۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1519.25 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.200 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1189.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.695 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح646.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.160 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔