گلوکارہ وفا شہزادی نے صحتیابی کے بعد اپنے نئے گانوں کی ریکارڈنگز کا آغاز کردیا

ان دنوں مقامی سٹوڈیومیں ملک آصف شہزاد کے لکھے ہوئے گیت ریکارڈ کروارہی ہیں

جمعہ 24 ستمبر 2021 14:55

گلوکارہ وفا شہزادی نے صحتیابی کے بعد اپنے نئے گانوں کی ریکارڈنگز کا ..
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) معروف گلوکار و ماڈل وفا شہزادی نے صحتیابی کے بعد اپنے نئے گانوں کی ریکارڈنگزکا آغاز کردیا،تفصیلات کے مطابق گلوکارہ وفا شہزادی نے پتے کے آپریشن کے بعد عارضی طورپر شوبز سے کنارہ کشی اختیارکی تھی مگر گذشتہ روز صحتیابی کے بعد انہوں نے مقامی سٹوڈیومیں اپنے نئے گانوں کی ریکارڈنگز کا آغاز کردیاہے جہاں پر وہ نامور شاعرملک آصف شہزاد کے لکھے ہوئے گیت ریکارڈ کروارہی ہیں ان گانوں کی کمپوزیشن استاد بشارت نے کی ہے جبکہ میوزک شاہد سونو کاہے ان گانوں کی ویڈیو ڈائریکشن ہدائتکار نوید چوپدری دیں گے ایک ملاقات کے دوران وفا شہزادی نے بتایاکہ وہ اپنے پرستاروں کی بے حد مشکورہیں جنہوں نے ان کی صحتیابی کے لیئے دعائیں کیں اور وہ ان دعائوں کی بدولت ہی آج دوبارہ اپنی گائیگی کی طرف لوٹی ہیں۔

(جاری ہے)

وفاشہزادی نے مذید بتایاکہ وہ جلد زوم میڈیاکے پلیٹ فارم سے اپنے نئے گیت لے کر آرہی ہیں جن کی شاعری ملک آصف شہزاد کی لکھی ہوئی ہے انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار عرصہ دراز بعد انہیں ان نئے ویڈیوزکے ساتھ ویلکم کہیں گے اور پذیرائی بخشیں گے۔

متعلقہ عنوان :