ایف بی آر نے ڈیفنس کے رہائشی 338لاہوریوں کو گاڑیاں ظاہر نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردئیے

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:53

ایف بی آر نے ڈیفنس کے رہائشی 338لاہوریوں کو گاڑیاں ظاہر نہ کرنے پر شوکاز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ڈیفنس کے رہائشی 338لاہوریوں کو گاڑیاں ظاہر نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آ ر نے سال 2016,2017اور سال 2018میں گاڑیاں ظاہر نہ کرنے پر نوٹسز بھجوائے اورگاڑیاں ظاہر نہ کرنے پر رہائشیوں سے جواب مانگ لیا۔ایف بی آر نے 338مکینوں کو رہائشگاہوں پر نوٹسز موصول کروادئیے ۔ایف بی آر نے جواب جمع کرانے کیلئے 29ستمبر تک ڈیڈلائن دیدی ۔ایف بی آر کاکہنا ہے کہ رقم کہاں سے آئی وضاحت کریں ورنہ بھاری جرمانہ ہوگا ۔ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت کارروائی کا عندیہ دیدیا۔

متعلقہ عنوان :