بھارت،15سالہ لڑکی کو آٹھ ماہ تک اجتماعی آبروزیری کا نشانہ بنانے والے 29 میں سے 24 افراد گرفتار

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:35

بھارت،15سالہ لڑکی کو آٹھ ماہ تک اجتماعی آبروزیری کا نشانہ بنانے   والے ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2021ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک 15 سالہ لڑکی کو آٹھ ماہ کے دوران متعدد بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے لڑکی کی شکایت پر ڈومبولی تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے ایڈیشنل کمشنر دتاترے کرالے نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکی کی اجتماعی آبروزیری  مبینہ   طور پر رواں برس 29 جنوری  سے  22 ستمبر کے درمیان کی گئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑکی نے ایک رشتہ دار کو اس بارے میں بتایا جس کے بعد شکایت درج کی گئی۔پولیس کے ایڈیشنل کمشنر  نے کہامتاثرہ لڑکی نے 33 افراد کے نام بتائے ہیں جن میں سے 24 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ایک اور پولیس افسر نے بتایا کہ گرفتار افراد کو جمعرات کو عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں 29 ستمبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔