آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس ،چہلم جلوس کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کی امن و امان قائم رکھنے کیلئے منتظمین،علماء کرام، تاجر کمیونٹی،دیگر متعلقہ افراد سے ملاقات کرنے کی ہدایت

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:17

آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس ،چہلم جلوس کے سلسلے میں سیکورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے امن و امان قائم رکھنے کیلئے منتظمین،علماء کرام، تاجر کمیونٹی،دیگر متعلقہ افراد سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میںچہلم جلوس کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور ایس ایس پیز نے شرکت کی ۔

آئی جی نے چہلم کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ آئی جی نے امن و امان قائم رکھنے کیلئے منتظمین،علماء کرام، تاجر کمیونٹی،دیگر متعلقہ افراد سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی ۔ آئی جی نے ڈیوٹی پر مامور رضا کاروں سمیت پولیس کے افسران و جوانوں کو سپیشل کارڈ جاری کرنے کی ہدایت کی ،جلوس کے دوران کورونا حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنانے اور ڈی آئی جی آپریشنز کو چہلم کے حوالے سے جامع سیکورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

(جاری ہے)

آئی جی نے جلوس کے مقرر کردہ راستوں سے ملحقہ عمارتوں کی چھتوں پر تربیت تافتہ سنائپر تعینات کرنے ،ڈی جی سیف سٹی کو کنٹرول روم قائم کرنے سمارٹ کارز ،ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چہلم کے جلوس کی نگرانی کی ہدایت کی ۔ آئی جی نے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو لاجسٹک سپورٹ اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو وقت پر معیاری کھانے کی تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ،اے آئی جی سپیشل برانچ کو واک تھرو گیٹ نصب کرنے،چیکنگ کو یقینی بنانے، بم ڈسپوزل سکواڈ کو مستعد رکھنے ہدایت کی ،ایس ایس پی ٹریفک کو جلوس کے دوران خصوصی ٹریفک پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ، آئی جی نے جلوس کے راستے میں ہر قسم کی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی ،امام بارگاہوں کے اردگرد خاردار تاروں لگانے کی ہدایت کی گئی ،چہلم جلوس کے راستے میں اذنے والے غیر ضروری راستوں کو بند کرنے کی ہدایت کی ۔

آئی جی نے کہاکہ سیکورٹی انتظامات میں ہرگز کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔