Live Updates

عمران خان نے سیاست اور معیشت کے بعد کرکٹ کو بھی تباہ کر دیا ہے،سید فصیح الحسنین شاہ

کرپشن و ناقص اور انتقامی پالیسیوں سے جہاں ملک داخلی بحرانوں میں گھرا ہوا ہے وہیں خارجی محاذ پر بھی تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہا،رہنمامسلم لیگ(ن)

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:41

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) مسلم لیگ (ن)کے بزرگ نابینا رہنما سید فصیح الحسنین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست اور معیشت کے بعد کرکٹ کو بھی تباہ کر دیا ہے، بڑھتی ہوئی کرپشن و ناقص اور انتقامی پالیسیوں سے جہاں ملک داخلی بحرانوں میں گھرا ہوا ہے وہیں سفارتی ناکامی کے باعث خارجی محاذ پر بھی تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہا، جبکہ ہورے نظام پر قادیانی حاوی ہو رہے ہیں جو قومی سالمیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، ایک بیان میں سید فصیح الحسنین شاہ نے کہا کہ کرپشن لوٹ کھسوٹ،مافیاز کی سرکاری سرپرستی کے باعث ملک میں بد ترین مہنگائی بیروزگاری اور لاقانونیت ہے،پٹرول بجلی کے علاوہ اشیائے خوراک کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کر کے ایک طرف تو اسی فیصد عوام سے نوالہ چھینا جا رہا ہے بلکہ وزیر اعظم اور وزرا اسی فیصد لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہونے یوٹیلٹی بلز اور اشیائے خوراک کی قیمتیں میں دنیا سے کم ہونے کی لاف زنی کر کے عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں،سید فصیح الحسنین شاہ نے کہا کہ ہم نے 1984 میں کسی سرکاری مالی تعاون کے بغیر کرکٹ بورڈ کی مدد سے اپنی مدد آپ کے تحت حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم میں یادگار بین الاقوامی کرکٹ میچ کرایا تھا، نواز شریف دور میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوئی تھی مگر عمران خان حکومت نے اپنی نا اہلی کرپشن اور مافیاز نوازی سے سیاست اور معیشت کے بعد کرکٹ کو بھی تباہ کر دیا ہے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا ا کر اچانک چلے جانا اور برطانیہ کی ٹیم کا آنے سے انکار پاکستان کے حکمرانوں اور سلیکٹرز کے لئے شرمندگی کا باعث ہے، عمران خان آئین قانون کو پامال کر کے ہٹ دھرمی کا جو رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں اس نے ملک و قوم کے لئے بحرانوں میں اضافہ کر دیا ہے،سید فصیح الحسنین شاہ نے حزب اختلاف کی تمام سیاسی و دینی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ قادیانیوں اور مافیاز کی سہولت کار تبدیلی حکومت سے جلد از جلد نجات حاصل کرنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کر کے پوری قوت اس پر عمل کریں ورنہ تباہی بربادی کا دائرہ وسیع تر ہوتا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات