امریکا، وکیل کو ساحل سمندر پر خوفناک فلم کا روپ دھار کر گھومنے پر گرفتار کر لیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 13:32

امریکا، وکیل کو ساحل سمندر پر خوفناک فلم کا روپ دھار کر گھومنے پر گرفتار ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2021ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک وکیل کو ساحل سمندر پر خوفناک فلم کا روپ دھار کر گھومنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گالویسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان سارجنٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ خوفناک فلم ‘ہالووین’ کے قاتل کردار مائیکل مائرز کے کپڑے پہنے ساحل پر چلتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے ہاتھ میں چاقو بھی تھا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ہیلپ لائن 911 پر کال موصول ہونے کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کر  کے  ایک شخص کو ساحلِ سمندر پر خونی چاقو سمیت گرفتار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش کے بعد بتایا کہ مارک میٹگزر نامی وکیل کے پاس سے جو چاقو برآمد ہوا ہے اس پر جعلی خون لگا ہوا تھا۔ پولیس نے مارک کو وارننگ جاری کر کے رہا کر دیا۔

متعلقہ عنوان :