پشاورکے2تدریسی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 27ہو گئی،ہسپتال انتظامیہ

ہفتہ 25 ستمبر 2021 13:42

پشاورکے2تدریسی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 27ہو گئی،ہسپتال انتظامیہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2021ء) پشاورکے2تدریسی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 27ہو گئی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت 17ڈینگی کے مریض ذیر علاج ہیں، ہسپتال میں6خواتین اور 11مرد شامل ہیں،ذیادہ تر مریضوں کا تعلق پشاور کے ملحقہ علاقوں سے ہے جن میںتہکال، اکیڈمی ٹاون، سفید ڈھیری، دانش آباد، سربنداور خیبر ایجنسی وغیرہ سے ہیں،خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 1416ٹیسٹ کئے گئے جس میں 172مثبت اور 1244منفی ٹیسٹ آئے،تمام ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں پروٹوکول کے مطابق علاج معالجہ اور سہولیات فراہم کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میںڈینگی کے 10مریض زیر علاج ہیں،ہسپتال میں ڈینگی وائرس کے3مریضوں کو داخل جبکہ3مریضوں کوڈینگی وائرس سے صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 125ٹیسٹ کئے گئے جس میں 37مثبت اور 88منفی ٹیسٹ آئے،تمام ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں پروٹوکول کے مطابق علاج معالجہ اور سہولیات فراہم کئے جا رہے ہیں، ڈینگی کے مریضوں کو خصوصی نگہداشت کے تحت سیفٹی نیٹ میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :