کے پی نیشنل ہاکی لیگ چار اکتوبر سے شروع ہوگی ‘ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹریٹ

فرنچائز کے مالکان اپنی ٹیموں کی پریکٹس چاہتے ہیں چودہ اکتوبر تک مقابلے ہونگے ‘ اسفندیار خٹک کی بات چیت

ہفتہ 25 ستمبر 2021 15:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) خیبرپختونخواہ میں ہاکی کے فروغ کیلئے شروع کی جانیوالی پہلی مرتبہ شروع کی جانیوالی کے پی نیشنل ہاکی لیگ تیس ستمبر کے بجائے اب چار اکتوبر کو شروع ہوگی جو کہ صوبے کے مختلف آسٹرو ٹرف پر کھیلی جائیگی آٹھ مختلف ٹیمیں ان میں حصہ لینگی جن میں قبائلی علاقو ں سے تعلق رکھنے والی ٹیم بھی حصہ لینگی جنہیں مختلف فرنچائز نے خرید لیا ہی.

(جاری ہے)

لیگ کی مقابلوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹریٹ اسفندیار خٹک کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے مالکان اپنی ٹیموں کی مزید پریکٹس چاہتے ہیں تاکہ ان کے کھلاڑی مزید کھیل سکیں اور ان کے کھیل میں بہتری آئے اسی وجہ سے اب یہ لیگ تیس ستمبر کے بجائے چار اکتوبر سے شروع ہوگی جو کہ چودہ اکتوبر تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی یہ پہلی کاوش ہے جس کا رسپانس بہت اچھا ہے اور اسے مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :