Live Updates

وزیراعظم عمران خان عالم اسلام اور کشمیری عوام کے حقیقی سفیر ہیں، خرم شیر زمان

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:41

وزیراعظم عمران خان عالم اسلام اور کشمیری عوام کے حقیقی سفیر ہیں، خرم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عالم اسلام اور کشمیری عوام کے حقیقی سفیر ہیں، وزیراعظم سے بہتر کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں کوئی اور پیش نہیں کرسکتا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا ڈپارٹمنٹ پی ٹی آئی سے ہفتہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان  قوم کا فخر ہیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ حق و سچ پر ڈٹ جانے والی آواز کا دوسرا نام عمران خان ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات