Live Updates

پی ٹی آئی والے الزام تراشی کے بجائے کام پر توجہ دیں: ناصر شاہ

بارش میں پانی نہیں رکا تو کہتے تھے کہ ہم نے نالے صاف کئے ہیں، گرین لائن اسٹرکچر کی وجہ سے علاقہ ڈوبا تو اس پر خاموشی اختیار کرلی،وزیربلدیات سندھ

ہفتہ 25 ستمبر 2021 18:31

پی ٹی آئی والے الزام تراشی کے بجائے کام پر توجہ دیں: ناصر شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بارش میں پانی نہیں رکا تو کہتے تھے کہ ہم نے نالے صاف کئے ہیں، گرین لائن اسٹرکچر کی وجہ سے علاقہ ڈوبا تو اس پر خاموشی اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

ہفتے کو صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بارشوں میں ناگن چورنگی کا علاقہ گرین لائن اسٹرکچر کی وجہ سے ڈوبا، پی ٹی آئی والوں کا الزام لگانا وطیرہ ہے، عوام نے دیکھا ہے کہ کچھ لوگ بارش میں ویڈیوز بناتے رہے، سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیوز بھی اپلوڈ کی گئیں ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پہلے بارش میں پانی نہیں رکا تو کہتے تھے کہ ہم نے نالے صاف کئے ہیں، گرین لائن اسٹرکچر کی وجہ سے علاقہ ڈوبا تو اس پر خاموشی اختیار کرلی۔انہوںنے کہا کہ 44 میں سے 41 نالے سندھ حکومت نے صاف کئے، 500 ڈی ایم سیز کے نالے بھی سندھ حکومت نے صاف کئے، گرین لائن اسٹرکچر میں بہتری لارہے ہیں تاکہ آئندہ اس طرح کا مسئلہ نہ ہو۔وزیر بلدیات نے کہا کہ پی ٹی آئی والے الزام تراشی کے بجائے کام پر توجہ دیں، پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے والوں پر بھی الزام لگائے جارے ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات