دنیا میں کورونا وائرس کیسز 23 کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کر گئے ،اموات 47 لاکھ 57 ہزار 608 تک جا پہنچیں
اتوار 26 ستمبر 2021 15:30
(جاری ہے)
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 46 ہزار 948 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 36 لاکھ 52 ہزار 745 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 94 ہزار 246 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 43 ہزار 304 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 105 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 76 لاکھ 31 ہزار 233 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 3 ہزار 95 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 73 لاکھ 98 ہزار 415 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 62 ہزار 938 تک جا پہنچی ہیں ، کیسز 70 لاکھ 13 ہزار 639 ہو چکے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 449 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کٴْل کیسز 69 لاکھ 89 ہزار 613 رپورٹ ہوئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے کٴْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 82 ہو گئی ، اس کے کل کیسز 55 لاکھ 19 ہزار 728 ہو گئے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 14 ہزار 849 ہو گئیں ، اب تک اس کے 52 لاکھ 49 ہزار 840 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 26 ہزار 102 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 50 ہزار 253 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 694 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 882 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 111 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 96 ہزار 15 ہو چکی ہے جبکہ کٴْل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 780 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 42 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 90 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 98 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 566 مریض انتقال کر چکے ہیں ، اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 668 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 50 ہزار 690 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 199 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 11 لاکھ 60 ہزار 412 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 1 کروڑ 91 لاکھ 91 ہزار 787 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کٴْل 7 کروڑ 61 لاکھ 41 ہزار 484 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 54 لاکھ 93 ہزار 964 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.