برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری، اہم اعلان

برطانوی حکومت نے غیر ملکی ہنر مند کارکنوں کیلئے 10ہزارویزوں کا اعلان کر دیا، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 26 ستمبر 2021 19:45

برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری، اہم اعلان
لندن (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 26ستمبر 2021) برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری، برطانوی حکومت نے غیر ملکی ہنر مند کارکنوں کیلئے 10ہزارویزوں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہنر مند غیرملکی کارکنوں کے لیے 10ہزار سے زیادہ ویزوں کا اعلان کر دیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس طرح کرسمس تک محدود مدت کے لیے تقریبا5 ہزار غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو ملک میں لایا جائے گا۔

اسی طرح پولٹری پروسیسنگ جیسی دیگر اہم صنعتوں کے لیے بھی 5 ہزار 5 سو ویزے جاری کیے جائیں گے ۔ برطانیہ میں اس کمی کی ایک وجہ بریگزٹ کے بعد سے امیگریشن کے سخت قوانین ہیں، جس کی وجہ سے ہنر مند کارکنوں کا برطانیہ جانا مشکل ہو گیا ہے۔اس اقدام سے غیر ملکی ڈرائیورز کی برطانیہ میں آمد کا راستہ آسان ہو جائے گا اور وہ برطانیہ میں کام کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً ایک لاکھ ہیوی گڈز وہیکل ڈرائیورز کی کمی ہے اور اس کے لیے 5 ہزار عارضی ویزے جاری کیے جا سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرائیورز کی اس کمی کے اثرات برطانیہ میں فیول سپلائی پر بھی پڑے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سارے فیول اسٹیشنز عارضی طور پر بند ہو گئے ہیں۔ٹینکر ڈرائیورز نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ دنوں میں پیٹرول اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں بھی لگی رہیں، کیوں کہ لوگوں نے حکومت کی اس ہدایت کو نظر انداز کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ افراتفری میں اضافی فیول نہ خریدیں۔

ڈرائیورز کی کمی کی وجہ سے نہ صرف بروقت فیول سپلائی متاثر ہوئی ہے، بلکہ خوراک اور دیگر اشیا کی ڈلیوری پر بھی اثر پڑا ہے۔یہ فیصلہ بورس جانسن کی حکومت کے بریگزٹ امیگریشن رولز کے برعکس ہے جس کی تحت کہا گیا تھا کہ برطانیہ کا غیرملکی لیبر پر انحصار ختم ہونا چاہیے، تاہم برطانوی وزیر اعظم پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ وبا اور بریگزٹ کے بعد پیدا ہونے والی ڈرائیورز کی کمی کو پورا کریں۔

متعلقہ عنوان :