آئیڈیل گرامر سکول اینڈ المسلم اکیڈمی کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

فری میڈیکل کیمپ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت،فری چیک اپ اور ادویات دی گئیں

پیر 27 ستمبر 2021 15:39

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) آئیڈیل گرامر سکول اینڈ المسلم اکیڈمی لاہور گزشتہ روز ویلفیئرسوسائٹی ہوپ ٹو گرو کے تعاون کے ساتھ میڈیکل کا فری کیمپ لگایا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں اہل علاقہ کے کثیر تعداد میں فری چیک اپ اور فری ادویات دی گئیں، ادارہ کے پرنسپل امجدعلی را ،ان کے ساتھی مدثر کمبوہ، ہوپ ٹو گرو کے ڈائریکٹر محمد شہراز، میڈم فاطمہ طور ان کی رہنمائی سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی خدمات لی گئیں ،جس میں ڈاکٹر فیضان، ڈاکٹر علینہ،ڈاکٹر اہتشام الحق، ڈاکٹر منصور، ڈاکٹر زین، ڈاکٹر توصیف اور دیگر ڈاکٹرز شامل تھے، مہمانوں میں سعد بن اعظم، صدر لاہور ویلفیئر ونگ پاکستان تحریک انصاف چوہدری مدثر کمبوہ، صدر یوسی 84پرنسپل آئیڈیل سکول امجدعلی را، مفتی اشفاق، وائس چیئرمین یوسی 88چودھری اشرف سعید، موٹیویشنل اسپیکر محمد عظیم، عابد علی اور ڈاکٹر احسن مجید نے شرکت کی،المسلم اکیڈمی کے سی ای او امجد علی را نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مشن ہسپتالوں سے رش کم کرنا ہے اور انسانیت کی خدمت کرناہے، موٹیویشنل اسپیکر کے ساتھ تمام مہمانوں نے وزٹ کیا اور دعائوں کا نذانہ پیش کیا۔