صدر مملکت سے جھنگ چیمبر آف اسمال ٹرینڈر ز اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر گفتگو

ملک میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تاجروں ، صنعتی شعبے کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،عارف علوی

پیر 27 ستمبر 2021 15:40

صدر مملکت سے جھنگ چیمبر آف اسمال ٹرینڈر ز اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) صدر عارف علوی سے جھنگ چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے وفد نے لیاقت علی ملک کی قیادت میں ملاقات کی جس میں مختلف امورپر گفتگو کی گئی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ ملک میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تاجروں ، صنعتی شعبے کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، حکومت تجارتی سفارت کاری اور نئی اور بہتر منڈیوں تک رسائی کیلئے کوششیں کررہی ہے۔

(جاری ہے)

عارف علوی نے کہاکہ مقامی تاجروں اور انڈسٹری کو تقویت دینے کیلئے تجارتی معاہدے کیے جارہے ہیں، ملکی کاروباری ماحول بہتر بنانے ، غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے اصلاحات کا آغاز کیا گیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ حکومت صنعتی شعبے کی مدد کے لیے جامع کوششیں کر رہی ہے ، حکومت تاجروں کو عالمی منڈیوں میں مقابلے کے قابل بنانے کیلئے پیداواری لاگت کم کرنے کے اقدامات کررہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نوجوانوں کو اپنے کاروبار قائم کرنے کی ترغیب دے رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے نوجوانوں کیلئے 100 ارب روپے کامیاب جوان پروگرام کے تحت مختص کیے ہیں، چیمبر آف کامرس اور انڈسٹریز تاجروں کو ٹیکس ادا کرنے کا کہیں ، معیشت کی دستاویز بندی میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں ۔