اریبہ حبیب کو شہنازگِل کی فلم کا بے صبری سے انتظار

پیر 27 ستمبر 2021 21:50

اریبہ حبیب کو شہنازگِل کی فلم کا بے صبری سے انتظار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کو بھارتی اداکارہ اور بگ باس 13 کی کنٹسٹنٹ شہناز گِل کی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کا بے صبری سے انتظار ہے۔اس حوالے سے اریبہ حبیب نے انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

(جاری ہے)

اریبہ حبیب نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شہناز گِل کی نئی آنے والی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کا پوسٹر شیئر کیا۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں فلم کے مرکزی اداکاروں شہناز گِل، سونم باجوہ اور دلجیت کو مینشن کیا۔اٴْنہوں نے تمام بھارتی اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اٴْن کی فلم کے لیے بہت پٴْرجوش ہیں۔‘اریبہ حبیب کی انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ وہ شہناز گِل کی فلم کا بے صبری سے انتظار کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :