واٹر بورڈ کی نجکاری شہریوں کو پانی سے محروم کرنے، ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کی سازش ہے، پنھل مگسی
پیر 27 ستمبر 2021 23:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ، ڈی ایم ڈی فنانس کی نااہلی کی سزا ملازمین اور عوام کو نہ دی جائے۔
ریفارمز کے نام پر عوام کو پانی اور سیوریج کی سہولت سے محروم نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ ورکرز یونین واٹر بورڈ کی نجکاری کے خلاف ہر ممکنہ مزاحمت کرے گی۔ اس سلسلے میں عدالتوں سے رجوع اور سڑکوں پر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے نیسپاک اور کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے درمیان واٹر بورڈ میں ٹیکنیکل سروسز ڈیزائن کرنے، صاف پانی اور سیوریج کی نکاسی کیلئے ٹینڈر ڈاکومنٹ کی تیاری کیلئے معاہدے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر KWSSIP سید صلاح الدین اور نیسپاک کے نائب صدر برائے انوائرمنٹ و پبلک ہیلتھ ڈویژن محمد زبیر کے دستخط کو واٹر بورڈ کی نجکاری کی ابتداء قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ پہلے ہی ایم ڈی، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈی ایم ڈی فنانس پرائیوٹ شعبے سے لانے کی منظوری دے چکے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں سید ذوالفقار شاہ سے واٹر بورڈ کی نجکاری کے خلاف ملک بھر کے بلدیاتی اداروں، واسا میں احتجاج کروانے اور عدالتی معاملات میں معاونت کی درخواست بھی کی جبکہ کیپٹن شبیر جدون نے تجویز دی کہ حالیہ بارشوں کے دوران نکاسی کا کام بند کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا جائے۔ سید ذوالفقار شاہ نے اس سلسلے میں وزیربلدیات، سیکریٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سے ملاقات کرکے انہیں ملازمین کے تحفظات سے آگاہ کرنے کی تجویز دی جسے منظور کرلیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.