وزیر خزانہ سے پاکستان میں نامزد آئی ایم ایف کی نمائندہ مسز ایزتھر پیریز کی ملاقات ، شوکت ترین کانیک خواہشات کا اظہار

حکومت انتظامی، پالیسی اور ریلیف اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے اثرات خود برداشت کررہی ہے، شوکت ترین

پیر 27 ستمبر 2021 23:40

وزیر خزانہ سے پاکستان میں نامزد آئی ایم ایف کی نمائندہ مسز ایزتھر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) وزیر خزانہ شوکت ترین سے پاکستان میں نامزد آئی ایم ایف کی نمائندہ مسز ایزتھر پیریز نے ملاقات کی ،آئی ایم ایف کی سبکدوش ہونے والی کنٹری نمائندہ تریسا سانچز بھی ملاقات میں موجود تھیں،وزیر خزانہ شوکت ترین نے نامزد نمائندہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت نے پائیدار معاشی نمو اور پسے ہوئے طبقے کی بہتری کیلئے کئے ہیں، کرونا وبا کے معیشت پر اثرات کے باوجود اقتصادی ترقی اور مالیاتی استحکام لارہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت انتظامی، پالیسی اور ریلیف اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے اثرات خود برداشت کررہی ہے، ملک میں ٹیکس نیٹ اور ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، ایف بی آر نے حالیہ مہینوں میں ہدف سے زیادہ ٹئکس وصولیاں یقینی بنائی ہیں، حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے پرعزم ہے۔ نمائندہ آئی ایم ایف نے کہاکہ حکومت پاکستان نے کورونا کی روک تھام کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے،آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔