ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ہر ماہ تسلسل سے کی جانے والی ای کچہری کا انعقاد، ٹیکس گزاروں کی آن لائن شکایات سنیں

پیر 27 ستمبر 2021 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) وزیر اعظم کی ہدایات پر ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ہر ماہ تسلسل سے کی جانے والی ای کچہری کا انعقاد کیا گیا ، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ای کچہری کے ذریعے ٹیکس گزاروں کی آن لائن شکایات سنیں، ٹیکس گزاروں نے کال کرکے براہ راست چیئرمین ایف بی آر کو مسائل سے آگاہ کیا،چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لئے ایف بی آر ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے،شکایات کے تدارک کے لئے فوری احکامات جاری کئے اور ٹیکس گزاروں کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا ،ٹیکس گزاروں کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا، چیئر مین نے کہاکہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں اپنے قریبی ریجنل ٹیکس دفتر اور کسٹمز کولیکٹوریٹ سے رجوع کریں، تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس گزاروں کے تمام مسائل کو فوری طور پرحل کیا جائے ، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :