سعودی عرب کا60سال سے زائدعمر کے شہریوں کو کورونا ویکسین کے بوسٹرلگانے کا اعلان

مملکت میں 60 سال سے زائدعمر کے افراد کوتقویت کے طور پر کوویڈ-19 ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جائے گی.ترجمان وزارت صحت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 ستمبر 2021 12:13

سعودی عرب کا60سال سے زائدعمر کے شہریوں کو کورونا ویکسین کے بوسٹرلگانے ..
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 ستمبر ۔2021 ) سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے60سال سے زائدعمر کے شہریوں کو کورونا ویکسین کے بوسٹرلگانے کا اعلان کیا ہے سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹرمحمد العبدالعالی کا کہنا ہے کہ مملکت میں 60 سال سے زائدعمر کے افراد کوتقویت کے طور پر کوویڈ-19 ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جائے گی. وزارت صحت نے مملکت میں کورونا کے 59 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے اور اس مہلک وائرس کا شکار پانچ مریض وفات پا گئے ہیں وزارت کے ایک بیان کے مطابق کوروناوائرس کا شکار مزید78 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں.

(جاری ہے)

اب تک مملکت کے تمام علاقوں میں مجموعی طور پر 536028 مریض تندرست ہوچکے ہیں ڈاکٹرالعبدالعالی نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں کروناوائرس کی وبا آخری مراحل میں ہے. ان کا اشارہ اس مہلک وائرس کے یومیہ کیسوں کی جانب تھا جن کی تعداد اب ایک سو سے بھی کم رہ گئی ہے انہوں نے تم تمام شہریوں اور مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ کوویڈ-19 کی منظورشدہ ویکسینوں میں سے کسی ایک کی دونوں خوراکیں لگوائیں.

مملکت میں اب تک کورونا وائرس کے ریکارڈ کیے گئے کیسوں کی کل تعداد 546985 ہوچکی ہے جبکہ اموات کی کل تعداد 8704 ہوگئی ہے اس وقت کوروناوائرس کے تشویش ناک کیسوں کی تعداد244 ہے اور وہ مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں.