سندھ، 24 گھنٹوں میں 38 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

رواں ماہ ڈینگی سے اب تک 508 افراد متاثر ہو چکے ہیں،محکمہ صحت سندھ

منگل 28 ستمبر 2021 17:00

سندھ، 24 گھنٹوں میں 38 افراد میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) سندھ بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 38 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ سندھ کے مطابق ڈینگی کا شکار 21 افراد کا تعلق کراچی سے ہے، رواں ماہ ڈینگی سے اب تک 508 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں اب تک ڈینگی سے 5 افراد انتقال کرچکے ہیں۔دوسری جانب ڈینگی سے دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں 152 اور شہری علاقوں میں 65 افراد متاثر ہوئے۔ ڈینگی سے ترلائی کے علاقے میں 78، کورال میں 33، علی پور میں 13 اور ترنول میں 14 افراد متاثر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :