ملتان میں جنرل بس سٹینڈ پر غیر قانونی تعمیرات مسمار

جمعرات 30 ستمبر 2021 16:47

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2021ء) جنرل بس سٹینڈ پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے حکم پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کے روز جنرل بس سٹینڈ کے انٹری گیٹس پر بھاری مشینری کے ذریعے غیر قاونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران ریڑھیاں،کھوکھے،کاونٹر اور فرنیچر قبضے میں لے لیا گیا۔آپریشن سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کی نگرانی کیا گیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر جنرل بس سٹینڈ کو تجاوزات سے پاک کررہے ہیں اور یہاں پر صفائی کے مثالی انتظامات کرکے بس سٹینڈ کو دیدہ زیب بنائیں گے۔سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ مسافروں کے بیٹھنے اور سہولیات کیلئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :