نیشنل پارٹی اپنی تنظیمی ساخت،اجتماعی قیادت، فیصلے اور اندرونی جمہوریت کی بنا پر ملک میں انفرادیت رکھتی ہے ڈاکٹر مالک بلوچ

پیر 4 اکتوبر 2021 20:17

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2021ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے نیشنل پارٹی سبی ورکرز کانفرنس بیاد ڈاکٹر یاسین بلوچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنی تنظیمی ساخت،اجتماعی قیادت، فیصلے اور اندرونی جمہوریت کی بنا پر ملک میں انفرادیت رکھتی ہے جس طرح ہر وہ بندہ جو نیشنل پارٹی کے اغراض و مقاصد پر متفق ہو وہ بلا نسل رنگ و مذہب پارٹی کا حصہ بن سکتا ہے اسی طرع ہر کارکن نیشنل پارٹی کی قیادت اپنی صلاحیتوں کو بنیاد پر کرسکتا ہے۔

نیشنل پارٹی میں موجود کامریڈ شپ پارٹی کا اثاثہ ہے نیشنل پارٹی میں کامریڈ شپ اور عوامی کلچر ہر سیاسی کارکن کا بنیادی تربیت کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنی قومی کانگریس اس وقت انعقاد کررہی ہے جب خطے میں نء تبدیلیاں رونما ہورہی ہے دنیا کی مثبت و منفی پالیسیوں کا محور یہی خطہ ہے اس لیے پارٹی کارکن سنجیدگی اور مطالعہ کو بروئے کار لاکر قومی کانگریس میں خطے کی صورتحال پر روشنی ڈالے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ قومی و معاشی برابری اور قومیتوں کی سرزمین ثقافت زبان کو تسلیم کیے بغیر نہ باوقار سماج کی تشکیل ہوسکتی ہے اور نہ تعمیر وترقی کو پایا جاسکتا ہے۔بلوچستان کے عوام ایک طرف ریاست کی جانب سے جبر،قومی وجود سے انکاری حق حاکمیت پر قدغن اور عوام سے حق رائے دئیگی چھینے کی منفی پالیسی کا شکار ہے تو دوسری طرف سنڈیمن کے بنائے گئے پسماندہ سماج و نظام کے بدولت طبقاتی ناانصافی و ظلم کا شکار ہے۔

عوام کو روشن مستقبل کیلئے درد مستقبل کی سوچ وفکر حاصل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں صاف و شفاف انتخابات ہوئے تب غیر جمہوری وغیر سیاسی عناصر کو نیشنل پارٹی اسمبلیوں سے مکمل آؤٹ کریگی۔اور عوامی اور آئینی ایوانوں کو سیاسی کارکنوں سے بھر دے گی۔ نہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا منشور ہے استحصال سے پاک سماج و ریاست کی تشکیل کو یقینی بنائے۔

مذدور بذگر دانشور لکھاری چرواہوں سمیت ہر طبقے فکر کو تمام بنیادی حق حاصل ہو۔۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی 100 سالہ جدوجہد کی تسلسل ہے۔جو میر یوسف عزیز مگسی میر عبدالعزیز کرد میر غوث بخش بزنجو کی فکری کاروان ہے جس میں ڈاکٹر یاسین بلوچ مولابخش دشتی میر حاصل خان بزنجو کی طویل و جفاکش جدوجہد شامل پے۔اس کاروان کی مضبوطی عوام کی خوشحالی کا باعث ہے۔

ورکرز کانفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیر جان بلوچ چاچا اللہ بخش بزدار یاسمین لہڑی عبدالرسول بلوچ ولید بزنجو محراب بلوچ میران بلوچ ملک نصیر شاہوانی علی احمد لانگو نعیم بنگلزئی ڈاکٹر طارق بلوچ۔میر اسلم گشکوری ملک ریاض بلوچ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔۔ورکرز کانفرنس میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد خان سیلاچی نے سرانجام دئیے۔سیکرٹری رپورٹ یار محمد بنگلزئی نے پیش کی۔کارکنوں سوالات کیے جن کے جوابات مرکزی صدر نے بالترتیب دئیے۔ورکرز کانفرنس میں مختلف نوجوانوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔