اداکارعمرشریف کی حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کی محکمہ اوقاف نے اجازت دیدی

پیر 4 اکتوبر 2021 21:04

اداکارعمرشریف کی حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2021ء) ملک کے لیجنڈری کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کی محکمہ اوقاف نے اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

مزار کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی تدفین کے لیے محکمہ اوقاف کی اجازت کے قبرکی جگہ کا تعین کرنے کے لیے جواد عمرشریف نے درگاہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کا دورہ کیا،بعدازاں جواد عمرشریف نے کہا کہ عبداللہ شاہ غازی مزارکے احاطہ میں والد کی قبر کیلئے جگہ کا تعین کرلیا گیا ہے،والد کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں شیخ لیاقت کمپائونڈ میں کی جائے گی۔

نماز جنازہ کے مقام اور وقت کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔جوادعمرشریف نے کلفٹن میں عمرشریف پارک کا بھی جائزہ لیا جہاں مرحوم عمرشریف کی نمازجنازہ ادا کی جائے گی۔