سندھ میں گیس کی قلت کا بہانہ، سی این جی اسٹیشنزکو3دن کے لیے گیس کی سپلائی معطل

جمعہ 8 اکتوبر 2021 12:00

سندھ میں گیس کی قلت کا بہانہ، سی این جی اسٹیشنزکو3دن کے لیے گیس کی سپلائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2021ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں موسمِ سرما سے قبل گیس کی قلت کا بہانہ بنا کر سوئی سدرن گیس کمپنی نے اچانک 3 دن سی این جی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ کی صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشن بند کر دیئے گئے ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اب صوبہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز پیر کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔