لالہ موسیٰ، مختلف واقعات میں شادی شدہ خواتین سمیت 3 افراد کو اغوا ء

منگل 12 اکتوبر 2021 17:41

لالہ موسیٰ۔12اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2021ء) :مختلف واقعات میں شادی شدہ خواتین سمیت 3 افراد کو اغوا کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ محلہ بغداد کالونی سے شادی شدہ خاتون مسمات (ن) بی بی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے، تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ محلہ بابالطیف شاہ غازی سے محمد راشد سکنہ بہاولنگر نے شادی شدہ خاتون مسما (ع) بی بی کو اغوا کرلیا ہے، تھانہ کڑیانوالہ کے علاقہ موضع گھریرہ سے جواں سالہ لڑکی مسمات (ک) بی بی کو فراز شاہ سکنہ دلاور پور وغیرہ نے اغوائ  کر لیا ہے اور نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔