پیپلز لبریشن آرمی کی مشقیں تائیوان کی علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں کے با عث ہو ئیں

تائیوان حکام کی طرف سے نام نہاد فوجی خطرہ بالکل بے بنیاد ہے، چینی ریاستی کونسل کے دفتر تائیوان امور کا بیان

بدھ 13 اکتوبر 2021 16:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان کے امور سے متعلق دفتر کے تر جمان ما شیائو گوانگ نے کہا ہے کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشقیں تائیوان کی علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی وجہ سے ہوئی ہیں، تائیوان حکام کی طرف سے نام نہاد ’’فوجی خطرہ‘‘بالکل بے بنیاد ہے۔

تر جمان ماشیائوگوانگ نے بد ھ کوپریس کانفرنس میں کہا کہ سنہائی انقلاب کی 110 ویں سالگرہ کے مو قع پر چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں نشاندہی کی کہ تائیوان کا مسئلہ قومی کمزوری کی وجہ سے ہوا ہے ، اور اسے یقینی طور پر چینی قوم کی عظیم نشاةثانیہ کی روح کے عین مطابق حل کیا جائے گا۔ماشیائو گوانگ نے کہا کہ شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں ایک چین کے اصول سمیت 92 کے اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنے ،تائیوان کی علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں پر سختی سے پابندی لگانے ، کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرنے، اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہوں اور مشترکہ طور پر ملک کے مکمل اتحاد اور چینی قوم کی عظیم نشاة ثانیہ کے شاندارنصب العین کو پورا کریں۔ما شیائوگوانگ نے کہا کہ شی جن پھنگ کا خطاب متاثر کن اور حوصلہ افزا تھا ، جس سے نئے عہد میں تائیوان سے متعلق کام کو اچھی طور مکمل کرنے کی سمت کی نشاندہی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ، نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ، ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشقیں تائیوان کی علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کہ وجہ سے ہوئی ہیں۔ تائیوان حکام کی طرف سے نام نہاد ’’فوجی خطرہ‘‘بالکل بے بنیاد ہے۔

متعلقہ عنوان :