حیاتیاتی تنوع پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں کھن منگ اعلامیے کا اجرا

عالمی حیاتیاتی تنوع کے فریم ورک کی تشکیل ، اپنانے اور نفاذ کو یقینی بنایا جائیگا، اعلا میہ

بدھ 13 اکتوبر 2021 16:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) حیاتیاتی تنوع پر کنونشن کی 15 ویں کانفرنس کے پہلے مرحلے کے اجلاس میں "کھن منگ اعلامیہ" جاری کیا گیا۔کھن منگ اعلامیہ اس کانفرنس کا بنیادی نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں وعدہ کیا گیا کہ 2020 کے بعد کے عالمی حیاتیاتی تنوع کے فریم ورک کی تشکیل ، اپنانے اور نفاذ کو یقینی بنایا جائیگا تاکہ موجودہ حیاتیاتی تنوع کے نقصان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور 2030 میں حیاتیاتی تنوع کو بحالی کے راستے پر واپس لانے ، اور پھر "انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی سے بقائے باہمی" کے 2050 وڑن کو مکمل طور پر پورا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :