شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد ہلاک

دہشتگرد عارف اللہ سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا، فورسز نے آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 اکتوبر 2021 16:17

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اکتوبر2021ء) پاک فوج کا دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں ایک مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کردیا، دہشتگرد عارف اللہ سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشتگرد عارف اللہ عرف داد اللہ کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔