ڈینگی کیسز میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 15 اکتوبر 2021 12:31

ڈینگی کیسز میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) ڈینگی کیسز میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتا ہے۔طبی ماہرین نے اسے خطرے کی علامت قرار دیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے سینکڑوں شہری متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔عوام مہنگائی سے تو تنگ ہے ہی مگر اب ڈینگی کے بھی وار جاری ہیں۔حکومت ہر معاملے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے بھی اب اس حکومت کے خاتمے کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔ ڈینگی سے متاثرہ افراد کا کوئی پرسان حال نہیں۔ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے کیے جگہ کم پڑ گئی ہے۔ قرار دامیں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت انسداد ڈینگی مہم کو تیز کرنے کے کیے ہنگامی اقدامات کرے۔