زرعی سرکاری اراضی کو صنعت اور ہائوسنگ سکیمز میں تبدل کرنے پر کنڈونیشن فیس بڑھا کر اضافی رقم وصول کی جائیگی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 14:41

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) زرعی سرکاری اراضی کو صنعت اور ہائوسنگ سکیمز میں تبدل کرنے پر کنڈونیشن فیس بڑھا کر اضافی رقم وصول کی جائیگی، پنجاب بورڈ آف ریونیو نے ورکنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے حکومت سے زرعی کاشت کیلئے لی گئی سرکاری زرعی اراضی کو کمرشل اور ہاسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کرنے پر، حکومت ان زمین مالکان سے اضافی رقم کیساتھ جرمانے وصول کرے گی۔

سرکاری زرعی اراضی ہاسنگ سوسائٹیز میں بدل چکی ہیں، صنعتکاروں نے حکومت سے انڈسٹری کے لیے حاصل کی گئی زمینوں کو ہاسنگ سوسائٹی میں تبدیل کیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مالکان کو نوٹسزز بھیج کر مارکیٹ ریٹ پر جرمانے وصول کیے جائیں گے، حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے پر حکومت مالکان سے 30 فیصد اضافی فیسوں کیساتھ جرمانے وصول کرے گی۔

متعلقہ عنوان :