محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں سر سید کرکٹ کلب کی کامیابی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 21:49

محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں سر سید کرکٹ کلب کی کامیابی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) الرحمن کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں سر سید کرکٹ کلب نے مجاہد جیمخانہ کولٹس کو باآسانی 144 رنز سے شکست دیدی ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں سر سید کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز اسکور کئے راشد علی نے 68 رنز ، سعید حسن نے 50 رنز ، مشرف شیخ نے 22 رنز اور زین علی نے 21 رنز اسکور کئے عمیر غنی نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں مجاہد جیمخانہ کولٹس کی پوری ٹیم 165 اوورز میں صرف 76 رنز بناکر آوٹ ہوگئی یوسف حیات نے 28 رنز اور منظور احمد نے 25 رنز اسکور کئے لیفٹ آرم لیگ اسپینر عمران علی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 اوورز میں صرف 12 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض شاہد اسلم اور جنید افضل نے سرانجام دئیے جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے .

متعلقہ عنوان :