Live Updates

صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

صائم مردوں کے ٹی ٹونٹی میں لگاتار تین بار صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے 62ویں بلے باز بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 ستمبر 2025 11:36

صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 ستمبر 2025ء ) پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب نے بدھ کو یہاں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے لازمی میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف دو گیندیں کھیل کر صفر پر آئوٹ ہوکر ایک ناپسندیدہ ریکارڈ درج کر لیا۔
24 سالہ نوجوان جو اومان اور روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان کے پہلے دو ایشیا کپ 2025ء کے میچوں میں گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوا تھا، آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں اپنے رن اسکورنگ کو توڑنے میں ناکام رہا۔

 
صائم ایوب اننگز کی پانچویں گیند پر جنید صدیق کا شکار بنے۔
صائم ایوب ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 8 ویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد وہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے۔

(جاری ہے)

 

اس فہرست میں سب سے آگے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل ہیں جو 84 میچز میں 10 مرتبہ بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

 
ان کے بعد شاہد آفریدی کا نام آتا ہے جو 98 میچز میں 8 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والوں میں صائم ایوب (43 میچز)، کامران اکمل (58 میچز)، محمد حفیظ (119 میچز) اور بابر اعظم (128 میچز) شامل ہیں۔ 
مزید برآں صائم ایوب مردوں کے ٹی ٹونٹی میچز میں 62 ویں بلے باز بن گئے جنہوں نے ہم وطن محمد حفیظ اور عبداللہ شفیق کے ساتھ لگاتار تین بار کوئی سکور نہیں بنایا۔ 
قابل ذکر ہے کہ عبداللہ مسلسل چار مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوکر ناپسندیدہ فہرست میں سرفہرست ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات