سرگودہا،ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی کی ناقص کارکردگی ،مناسب سرگرمیاں نہ کرنے پر متعلقہ 30 افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 12:32

سرگودہا،ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی کی ناقص کارکردگی ،مناسب سرگرمیاں ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی کی ناقص کارکردگی اور مناسب سرگرمیاں نہ کرنے پر متعلقہ 30 افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے انسداد ڈینگی کی ناقص کارکردگی اور مناسب سر گرمیاں نہ کرنے پر متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام محکموں کے افسران پر واضح کیاکہ کام چور ‘ فرضی کارروائیاں کرنے والے اور احساس ذمہ داری سے عاری افسران ضلع چھوڑ دیں ورنہ انہیں سخت انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں ایسے افسران لائے جائیں گے جو خود بھی کام کرنے والے اور اپنے ماتحت عملہ سے جانفشانی سے کام لینے والے ہوں گے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات اورانڈسٹریز کے افسران کو کمیٹی کے اجلاس میں خود شریک ہونے کا حکم دیا اور کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد ڈینگی اہم کاز ہے اس سے عوام کی صحت جڑی ہوئی ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔

انہوں نے فرضی کارروائیوں کو بے نقاب کرنے کیلئے خفیہ مانیٹرنگ کاعندیہ دیا۔ انہوں نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر کی انڈسٹریل یونٹ چیک کریں اور ڈینگی لاروا کی تلاش کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرکے لاروا تلف کروائیں۔ڈینگی کی انسداد کیلئے لاروا کی تلفی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایس او پیز کے مطابق عملدرآمد کو یقینی نہ بنانے والے افسران کو بھی انتباہی نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :