جدہ میں ایرانی قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے پر غور کر رہے ہیں، سعودی عرب

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:00

جدہ میں ایرانی قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے پر غور کر رہے ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کو انٹرویو میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ جدہ میں ایران کو قونصل خانے دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے پر غور کر رہے ہیں۔ سعودی عرب، ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اپریل سے شروع ہونے والے مذاکرات کے 4 اجلاس ہوچکے ہیں۔ مذاکرات میں ایران کا رویہ خاصا دوستانہ تھا۔