آسٹریلیا میں پولیس نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی کھیپ 450 کلو گرام بر آمد کر لی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 12:38

آسٹریلیا میں پولیس نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی کھیپ 450 کلو گرام ..
کوئینزلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) آسٹریلیا میں پولیس نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی کھیپ 450 کلو گرام بر آمد کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلین ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے منشیات کی سب سے بڑی کھیپ 450 کلو گرام برآمد کی ہے جس کی عالمی منڈی میں مالیت 104 ملین ڈالر (17 ارب 80 کروڑ 48 لاکھ پاکستانی روپے) بنتی ہے۔آسٹریلوی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات ملائیشیا سے بحری جہاز کے ذریعے ٹائلوں کے کنٹینر میں آسٹریلوی  شہر میلبورن کے ایک بزنس مین کے نام بھیجی گئی تھی۔ پولیس کی جانب سے منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے تاہم اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔