لوئر کوہستان پولیس کا بھنگ کے کاشتکاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:00

لوئر کوہستان پولیس کا   بھنگ کے کاشتکاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن
لوئر کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) منشیات کی لعنت سے علاقہ کو پاک کرنا لوئر کوہستان پولیس کی اولین ترجیح ہے، نوجوان نسل کے مستقبل کو تاریک کرنے والوں  اور بھنگ کے کاشتکاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ شروع  کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلعی  پولیس  کے سربراہ ذوالفقار خان جدون کی قیادت میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی سرکل، ایس ایچ او تھانہ پٹن فضل رحیم، ایس ایچ او تھانہ دوبیر تنویر خان نے معہ نفری پولیس و ایلیٹ کمانڈوز کے ہمراہ   دور دراز دشوار گزار پہاڑی علاقہ  مندرازہ میں   10 سے 15 کنال پر مشتمل بھنگ کی کاشت مکمل طور پر تلف کی جبکہ بھنگ کاشت کرنے والے  ملزمان کو  گرفتار کر کے ان کے خلاف 5CNSA/4 کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

علاقہ کے علماء کرام اور مشران نے ڈی پی او لوئر کوہستان اور اس کی ٹیم  کی اس کارروائی کا خیرمقدم کیا اور پولیس کے ساتھ اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی پی او لوئر کوہستان نے معززین علاقہ کو یقین دلایا کہ منشیات کے سوداگروں کے خلاف بلاامتیاز بھرپور کارروائی ہو گی اور لوئر کوہستان کے تمام علاقوں کو اس لعنت سے پاک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :